محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی ہدایت پر کونسل آف آرٹس فیصل آباد کی طرف سے مستحق فنکاروں میں دو،دو لاکھ روپے مالیت کے ہارڈشپ الاؤنس کے چیک تقسیم کئے گئے
مستحق فنکاروں میں دو،دو لاکھ روپے مالیت کے ہارڈشپ الاؤنس کے چیک تقسیم

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 19 جون (اے پی پی):محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی ہدایت پر کونسل آف آرٹس فیصل آباد کی طرف سے مستحق فنکاروں میں دو،دو لاکھ روپے مالیت کے ہارڈشپ الاؤنس کے چیک تقسیم کئے گئے۔ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد مقبول احمد ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضا نے مستحق فنکاروں میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ڈائریکٹر نے کہا کہ پنجاب کونسل آف آرٹس فنکاروں کی فلاح و بہبود، مالی معاونت اور ان کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فنکار ہمارے ثقافتی ورثے کے امین ہیں اور مشکل حالات میں ان کی معاونت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر بتایا گیاکہ ہارڈشپ الاؤنس کا مقصد ایسے فنکاروں کی مالی مدد کرنا ہے جو بیماری یا دیگر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔







