ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,800 روپے فی تولہ کمی

4
Gold prices drop
Gold prices drop

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 3 سو 65 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 3 سو 65 روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,258 روپے کمی کے بعد 307,068 روپے سے کم ہو کر 303,810 روپے ہوگئی

جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 281,489 روپے سے کم ہو کر 278,502 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 9 روپے کمی کے بعد 3,790 اور دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے کمی کے بعد 3,249 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,366 ڈالر سے کم ہو کر 3،327 ڈالر ہو گئی۔