اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار روپے کا ہوگیا ہے ۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,429 روپے اضافے کے بعد 256,344 روپے سے بڑھ کر 259,773 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 234,990 روپے سے بڑھ کر 238,133 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 43 روپے اضافے کے ساتھ 3,373 اور دس گرام چاندی کی قیمت 37 روپے اضافے کے بعد 2,891 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,861 ڈالر سے بڑھ کر 2,903 ڈالر ہو گئی۔