ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,250 روپے اضافہ

122
Gold price
Gold price

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,250 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 4 سو 50 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,250 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 4 سو 50 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,642 روپے اضافے کے بعد 242,798 روپے سے بڑھ کر 246,440 روپے ہوگئی،

10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 222,565 روپے سے بڑھ کر 225,911 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 59 روپے اضافے کے ساتھ 3,431 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 51 روپے اضافے کے بعد 2,941 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,711 ڈالر سے بڑھ کر 2,751 ڈالر ہو گئی۔