ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ

176
gold

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کمی کے بعد 243,227 روپے سے کم ہو کر 242,798 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 222,958 روپے سے کم ہو کر 222,565 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,430 روپے اور 2,940.67 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,742 ڈالر سے کم ہو کر 2,736 ڈالر ہو گئی۔