ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ

129
Gold price
Gold price

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 71 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 71 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 471 روپے کی کمی کے بعد 233,625 روپے سے کم ہو کر 233,110 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 214,156 روپے سے کم ہو کر 213,685 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,950 روپے اور 2,529.14 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,622 ڈالر سے کم ہو کر 2,617 ڈالر ہو گئی۔