اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 74 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 74 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 515 روپے کی کمی کے بعد 236,197 روپے سے کم ہو کر 235,682 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 216,514 روپے سے کم ہو کر 216,042 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,050 روپے اور 2,614.88 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,653 ڈالر سے کم ہو کر 2,647 ڈالر ہو گئی۔