ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ ریکارڈ

125
Gold price
Gold price

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 600 روپے اضافے کے بعد 242,627 روپے سے بڑھ کر 243,227 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 222,408 روپے سے بڑھ کر 222,958 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,430 روپے اور 2,940.67 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,735 ڈالر سے بڑھ کر 2,742 ڈالر ہو گئی۔