ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ ریکارڈ

126
Gold price
Gold price

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار200روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 600 روپے اضافے کے بعد 235,340 روپے سے بڑھ کر 235,940 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 215,728 روپے سے بڑھ کر 216,278 روپے ہوگئی ہے۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,400 روپے اور 2,914.95 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,633 ڈالر سے بڑھ کر 2,640 ڈالر ہو گئی۔