اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 70 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 6,000 روپے کمی کے بعد 237911 روپے سے کم ہو کر 231,911 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 218,085 روپے سے کم ہو کر 212,584 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی 50 روپے کمی کے بعد 3,250 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 42.86 روپے کمی کے بعد 2786 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,670 ڈالر سے کم ہو کر 2,593 ڈالر ہو گئی۔