اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 685 روپے کمی کے بعد 234,396 روپے سے کم ہو کر 233,711 روپے ہوگئی
جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 214,863 روپے سے کم ہو کر 214,235 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,350 اور 2,872.08 روپثپر مستحکم۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,622 ڈالر سے کم ہو کر 2,614 ڈالر ہو گئی۔