اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاور ڈویژن نے ڈسکوز کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔بدھ کووزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام ڈسکوز بارشوں اور سیلاب کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائیں،سیلابی صورتحال میں بجلی کے انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔
پاور ڈویژن کے مطابق سب سٹیشنز، فیڈرز اور کنٹرول رومز کو محفوظ بنانے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں،آپریشنل ٹیمیں الرٹ رہیں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔ پاور ڈویژن کے مطابق پاور ڈویژن میں فلڈ مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے
،ڈسکوز روزانہ رپورٹ جمع کروائیں۔ڈسکوز کو دن میں دو بار صورتحال کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ پاور ڈویژن نے ڈسکوز کو مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و دیگر اداروں سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔