اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) ملک بھر میں عید الاضحی(پیر کو) مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ حضرت ابراہیم علیہ سلام کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے مسلمان اس موقع پر قربانی کا فریضہ ادا کریںگے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا جس میں وفاقی وزرائ،اراکین پارلیمنٹ اور سفارتکاروں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نماز عید کی ادائیگی کے لیے شرکت کرے گی۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں جن کے تحت شہر بھرکی مساجد کے باہر سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔عید الاضحیٰ کی مناسبت سے سنت ابراہمی کے ادائیگی کے لیے ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت عروج پر ہے۔