اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں مجموعی طور پر دریائوں کے بہائو کی صورتحال مستحکم اور حدود میں ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں گزشتہ دنوں کی بارشوں کی وجہ سے دریائے سندھ میں بہائو قدرے زیادہ ہے۔ دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلابی ریلے بہہ رہے ہیں۔ مشرقی دریا بشمول جہلم، چناب، راوی اور ستلج بغیر کسی غیر معمولی بہائو کے مستحکم ہیں۔ گڈو اور سکھر کے مقام پر دریائے سندھ اونچے درجے کے سیلاب کی طرف بڑھتے ہوئے رجحانات کے ساتھ مجموعی طور پر دریا کے بہائو کے مستحکم رہنے کا امکان ہے۔