- Advertisement -
اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے اعلان کیا ہےکہ ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیااس لئے پہلی محرم الحرام 1446 ہجری 8 جولائی 2024 بروز پیر کو ہوگی ۔
ہفتہ کو یہاں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت نے یہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں کیا ہے۔
- Advertisement -