ملک بھر میں موسیقی کا عالمی دن (کل ) منایا جائے گا

342
World Music Day
World Music Day

لاہور۔20جون (اے پی پی):ملک بھر میں موسیقی کا عالمی دن (کل )21 جون کو منایا جائے گا۔اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو موسیقی کے ذریعے امن، محبت اور بھائی چارے کی زنجیر میں باندھنے کی ایک خوبصورت کوشش ہے۔ ورلڈ میوزک ڈے کا آغاز تین دہائیاں قبل فرانس کے شہر پیرس سے ہوا۔ موسیقی کی روایت برصغیر میں بھی بہت پرانی ہے اورکلاسیکل موسیقی کے علاوہ غزل، گیت، فوک اور پلے بیک سنگنگ وغیرہ بھی یہاں کے لوگوں میں انتہائی مقبول ہے۔

برِصغیر میں موسیقی نے مغلیہ دور سے بہت پہلے عروج حاصل کر لیا تھا۔ امیر خسرو، تان سین اور بیجو باورا نے فن موسیقی کو بام عروج تک پہنچایا ۔قیام پاکستان کے بعد موسیقی کے شعبہ میں نصرت فتح علی خان، نور جہاں، مہدی حسن، فریدہ خانم، اقبال بانو، خورشید بیگم، غلام علی، پرویز مہدی، احمد رشدی اور مسعود رانا جیسے ناموں نے لازوال گیت تخلیق کیے اور گائے۔