ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کا پچیسیواں یوم تاسیس منایاگیا

130

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):اتوار کو ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کا پچیسواں یوم تاسیس منایاگیا ۔اس موقع پر مختلف تقاریب منعقد ہوئیں اور پی ٹی آئی کی فروغ جمہوریت کے لیے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 25 اپریل1996کو لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی گئی جس کا مقصد تعلیم،صحت اور روزگار سمیت عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کرتے ہوئے ریاست مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی ریاست کا قیام تھا۔