ملک بھر میں پولیو سے حفاظت کا عالمی دن 24 اکتوبر کو منایا جائے گا

115
ملک بھر میں پولیو سے حفاظت کا عالمی دن 24 اکتوبر کو منایا جائے گا
ملک بھر میں پولیو سے حفاظت کا عالمی دن 24 اکتوبر کو منایا جائے گا

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے حفاظت کا عالمی دن 24 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس موقع پرصوبائی دارلحکومت لاہورسمیت ملک بھر میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر پولیو سے آگاہی سے متعلق خصوصی مضامین اور پروگرام شائع و نشر کئے جائیں گے جن میں ماہرین صحت پولیو سے حفاظت کے متعلق عوام کو بچوں کو پولیو سے بچانے کےلئے حفاظتی قطرے پلانے کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالیں گے۔

پاکستان میں یہ دن خصوصی طور پر ان پولیو ورکرز کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جو انسداد پولیومہم کے دوران ملک کے کونے کونے میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ پولیومہلک متعدی بیماری ہے،

اس بیماری میں مہلک پولیو وائرس عام طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کومعذور کر دیتا ہے ، اس بیماری کا کوئی علاج نہیں لیکن کم عمری میں محفوظ اور موثر ویکسین کے ذریعے اس بیماری میں مبتلا ہونے سے بچا جا سکتا ہے۔