اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 25 اموات ہوئیں جن میں سے 12 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 830 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 18 فیصد,پشاور میں 11 فیصد،لاہور 15 فیصد اور اسلام آباد میں 11 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 30 فیصد،مظفر آباد میں 16 فیصد،راولپنڈی میں 20 فیصد اور گلگت میں 91 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 37 ہزار 364 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 743، پنجاب میں 17 ہزار 488، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 184،اسلام آباد میں 1 ہزار 519، بلوچستان میں 529،گلگت بلتستان میں 385، آزاد کشمیر میں 516 ٹیسٹ شامل ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 648 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 199 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 390 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار 490 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 20 ہزار 588, بلوچستان میں 27 ہزار 445، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 504 , اسلام آباد میں 83 ہزار 48، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 38 ہزار 616،پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 14 اور سندھ میں 3 لاکھ 41 ہزار 275 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار 452 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 528 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 10 ہزار 786 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 343 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 780 اموات،بلوچستان میں کل 315 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 111 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 589 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 48 لاکھ 15 ہزار 639 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 2 ہزار 223 مریض زیر علاج ہیں۔