اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) حکومت پاکستان نےکل 5 فروری کے موقع پر چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آج صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مقررہ وقت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں۔