ملک بھر میں کورونا مثبت کیسسز کی شرح 4.47 فیصد تک پہنچ گئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 18 ہزار 305کوروناٹیسٹ کیےگئے،این آئی ایچ

58
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 18 ہزار 305 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ہفتہ کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 305 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 818 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 4.47 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 4 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 126 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔