اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئرس کے17کیس رپورٹ ہوئے اور 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اتوار کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4ہزار493 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے17 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.38 فیصد رہی ہے۔
مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں216 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کوئی بھی ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ،اسی طرح فیصل آباد میں201ٹیسٹوں میں سے01 ٹیسٹ مثبت آیا اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.50 فیصد رہی ،راولپنڈی می367 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں پر شرح0.82 رہی جبکہ لاہور میں 464 ٹیسٹوں میں سے 6ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 1.29 فیصد رہی۔