ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران13ہزار83 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،قومی ادارہ صحت

216
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران13ہزار83 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.52فیصد پر ہے۔جمعرات کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار83 افراد میں سے68فراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.52فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ57مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید برآں5تا11 سال کی عمر کے تمام بچوں کوکورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کا سلسلہ جاری ہے جو 5نومبر تک جاری رہے گا لہذٰ ا وہ تمام بچے جن کوکورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے وہ دوسری خوراک عارضی ویکسی نیشن سینٹرز، سکولوں اور سرکاری مرکز صحت سے لگوا سکتے ہیں۔