اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران9ہزار249 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.79فیصد پر ہے۔بدھ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار249 افراد میں سے73افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.79فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ51 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید برآں5تا11 سال کی عمر کے تمام بچوں کوکورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کا سلسلہ جاری ہے جو 5نومبر تک جاری رہے گا لہذٰ ا وہ تمام بچے جن کوکورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے وہ دوسری خوراک عارضی ویکسی نیشن سینٹرز، سکولوں اور سرکاری مرکز صحت سے لگوا سکتے ہیں۔