ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے 17افراد جان کی بازی ہار گئے، این سی او سی

69

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے 17افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ان میں 16افراد اسپتالوں جبکہ 1گھر پر جاں بحق ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 6اگست کو ملک بھر میں 20ہزار 461ٹیسٹ لیے گئے ان میں سندھ میں 8ہزار 723، پنجاب میں 7ہزار 22، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1980ء، بلوچستان میں 478، گلگت بلتستان میں 143اور آزاد جموں کشمیر میں 286ٹیسٹ کیے گئے ۔ اس وقت پاکستان میں 2لاکھ 58ہزار 99افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر موجود نہیں ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وباءکے دوران 1859وینٹی لیٹر مختص کیے گئے تھے جس میں سے 163زیر استعمال ہیں ۔ اس وقت ملک بھر میں 18ہزار 494کورونا ایکٹو کیسز ہیں ۔ کل 2لاکھ 82ہزار 645کیسز کی تشخیص ہوئی جن میں آزاد جموں کشمیر کے 2124، بلوچستان 11821، گلگت بلتستان 2287، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 15ہزار 182، خیبر پختونخوا 34432،پنجاب 94ہزار 40جبکہ سندھ میں 1لاکھ 22ہزار 759کیسز شامل تھے ۔ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 6052اموات ہوچکی ہیں ، ان میں سندھ میں 2250، پنجاب میں 2164،خیبر پختونخوا میں 1219، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 170،بلوچستان میں 137، گلگت بلتستان میں 55، آزاد جموں کشمیر میں 57اموات رپورٹ ہوئیں۔