ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.44 فیصد رہی ،این آئی ایچ

107
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 21 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

بدھ کونیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی طرف سے جاری ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 21 کورونا ٹیسٹ میں سے 57 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.44 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔