ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 77 نئے کیس رپورٹ ہوئے ،قومی ادارہ صحت

136
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 77 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 13 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔اتوار کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5565 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 77 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 1.38 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواجبکہ13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔