ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 47 نئے کیس رپورٹ ہوئے ،قومی ادارہ صحت

157
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 47 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ  14 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ہفتہ کو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3ہزار879 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 47 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.21 فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں 462 افراد میں سے 15 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 3.25 فیصد رہی،

اسی طرح اسلام آباد میں 415 ٹیسٹوں میں سے9 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 2.17 فیصد رہی اور ملتان میں 109 ٹیسٹوں میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں پر شرح 1.83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔