ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10کیس رپورٹ ہوئے ،قومی ادارہ صحت

107
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10کیس رپورٹ ہوئے اور8مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار959 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے10 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.51فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا

جبکہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 284ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3کے ٹیسٹ مثبت آئےاور وہاں پر مثبت کیسزکی شرح 1.06فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد میں 160ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح 0.63 فیصد رہی جبکہ راولپنڈی میں 134ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح 0.75فیصد رہی۔