ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے8 مثبت کیس سامنے آئے،این سی او سی

109
این ای او سی

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے8 مثبت کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 7مریض انتہائی نگہداشت میں رکھے گئے ہیں ۔

ہفتہ 3 جون 2023کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹر (این سی او سی) این آئی ایچ، کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار479ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے8افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح0.32فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اور اس دوران کوئی بھی اموات ریکارڈ نہیں ہوئیں تاہم انتہائی نگہداشت میں رکھے گئے مریضوں کی تعداد 7 ہے ۔ این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 165ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 1.82 فیصد رہی۔