ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 872 کیس رپورٹ

48
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 872 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ جمعرات کو قومی ادارہ صحت( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 23 ہزار 125 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 872 افراد کےٹیسٹ مثبت آئے ،اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 3.77 فیصد رہی ،اس دوران کورونا وائرس سے 9 مریض جاں بحق جبکہ 165 کی حالت تشویشناک ہے۔