ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسسز کی شرح 3.60 فیصد رہی ،این آئی ایچ

61
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسسز کی شرح 3.60 فیصد رہی اور یں 20 ہزار 854 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

جمعہ کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران20854کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 750 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 3.60 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 164 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔