اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39کیس رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 0.61فیصد رہی۔پیرکو این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے6ہزار351 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے39 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.61فیصد رہی ۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواجبکہ24مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مختلف شہروں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کی شرح کے حوالے سے کراچی میں424 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت ٹیسٹ کی شرح 1.18فیصد رہی، اسی طرح پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران 236 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا اوروہاں مثبت کیسزکی شرح1.27 فیصد رہی ۔
اسی طرح لاہو ر میں972ٹیسٹوں میں سے6افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اورشرح0.62فیصد رہی ، اسلام آباد م278ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا اورشرح 1.08فیصد رہی،راولپنڈی میں 405کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں مثبت کیسز کی شرح 0.49فیصد رہی اور فیصل آباد میں 374ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں شرح 0.27فیصد رہی۔