ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 418 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، مثبت شرح 0.68 فیصد رہی ،این آئی ایچ

219
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 418 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

بدھ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 418 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 78 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.68 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 83 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔