اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11807کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11807 کورونا ٹیسٹ میں سے 48 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.41 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 38 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔