- Advertisement -
اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ ہفتہ کو بھر پور دینی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنےکے عالمی دن کو بطور یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانےکا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وزارت مذہبی امور نے 15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ بھی جاری کیا ،
مراسلہ میں تمام صوبوں کو توہین مذہب کا مواد روکنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلانےکی سفارشات بھی کی گئیں ۔یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے موقع پر دینی، مذہبی اورسیاسی جماعتوں کے زیراہتمام مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572946
- Advertisement -