اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (آئی این ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنتوں کے دوران کورونا کے 7 ہزار 183 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
آئی این ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 183 ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور اس دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف حصوں میں کورونا سے متاثر 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 27 مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.74 فیصد، لاہور میں 1.42 فیصد جبکہ اسلام آباد میں یہ شرح 0.71 فیصد اور راولپنڈی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.10 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔