ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئرس کے12کیس رپورٹ ہوئے ،قومی ادارہ صحت

179

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئرس کے12کیس رپورٹ ہوئے اور 09مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4ہزار812 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے12 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.25 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 09 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں224 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور مثبت کیسوں کی شرح 0.45فیصد رہی

،اسی طرح فیصل آباد میں107ٹیسٹوں میں سے01 ٹیسٹ مثبت آیا اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.93 فیصد رہی ،پشاور میں 199 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں پر شرح0.50 رہی جبکہ گلگت میں334 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.30فیصد رہی۔