ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئرس کے19کیس رپورٹ ہوئے ،قومی ادارہ صحت

154
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئرس کے19کیس رپورٹ ہوئے اور 14مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پیر کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران3ہزار953 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے19 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.48 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ،ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں180 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کوئی ٹیسٹ مثبت نہیں آیا جبکہ لاہور میں653 ٹیسٹوں میں سے09 ٹیسٹ مثبت ا ٓئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.38 فیصد رہی ۔