ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 23 کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

62
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 23 کیس رپورٹ ہوئے اور 9 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جمعہ کواین آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2 ہزار543ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے23 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.90فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔