اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14کیس رپورٹ ہوئے اور 8 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ بدھ کو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار783 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے14 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.50فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 421ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5کے ٹیسٹ مثبت آئےاور وہاں پر مثبت کیسزکی شرح 1.19فیصد رہی، اسی طرح گوجرانوالہ میں 103ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح 0.97 فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں 237ٹیسٹوں میں سے 3کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.27فیصد رہی۔