ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7کیس رپورٹ ،7 مریضوں کی حالت تشویش ناک

67
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7کیس رپورٹ ہوئے اور  7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

بدھ کو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار820 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.25فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

اسلام آباد میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 384ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے6 ٹیسٹ مثبت آئےاور وہاں پر مثبت کیسزکی شرح 1.56فیصد رہی ۔