اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2کیس رپورٹ ہوئے اور 7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 946ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.21فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
لاہور میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 176ٹیسٹ کئے گئے جن میں سےایک ٹیسٹ مثبت آیااور وہاں پر مثبت کیسزکی شرح 0.57فیصد رہی ۔