اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے7کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
جمعہ کو این آئی ایچ کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار592ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے7افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.27فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
لاہور میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 165ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے7 ٹیسٹ مثبت آیا ، مثبت کیسز کی شرح 4.24 فیصد رہی۔