ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4کیس رپورٹ ،6مریضوں کی حالت تشویش ناک

51
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4کیس رپورٹ ہوئے اور 6مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پیر کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار424ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے4افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے،

اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.28فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔لاہورمیں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 165ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.82فیصد رہی۔