ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

164

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2کیس رپورٹ ہوئے اور7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

جمعرات کو این آئی ایچ کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار366ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.08فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

اسلام آباد میں 520ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پرمثبت کیسز کی شرح 0.19فیصد رہی۔