ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2کیس رپورٹ ،7مریضوں کی حالت تشویش ناک

120

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2کیس رپورٹ ہوئے اور7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

منگل کو قومی ادارہ صحت این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 60ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔

اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.19فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔