ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 363 کیس ،13 اموات رپورٹ ہوئیں ، بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

100
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 363 کیس ،13 اموات رپورٹ ہوئیں ، بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 13 اموات ہوئیں جن میں سے 6 مریض وینٹیلیٹر پر جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 363 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹر پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 19 فیصد، اسلام آباد میں 10 فیصد،ملتان میں 28 فیصد اور لاہور میں 11 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 39 فیصد،گجرات میں 16 فیصد،سرگودہا میں 17 فیصد اور صوابی میں 27 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 41 ہزار 240 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 966، پنجاب میں 14 ہزار 290، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 747،اسلام آباد میں 4 ہزار 454، بلوچستان میں 345،گلگت بلتستان میں 307 ٹیسٹ، آزاد کشمیر میں 131 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 995 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 118 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 13 ہزار 538 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 223 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 540, بلوچستان میں 33 ہزار 458،گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411،اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 554، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 79 ہزار 774، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 714 اور سندھ میں 4 لاکھ 74 ہزار 772 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 690 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 619 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 13 ہزار 7 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 825 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 952 اموات،بلوچستان میں کل 359 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،

گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 742 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 17 لاکھ 96 ہزار 915 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں ایک ہزار 30 مریض زیر علاج ہیں