ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ،166 مریضوں کی حالت تشویشناک

83
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 679 کیس رپورٹ ہوئے اور 7 مریض جاں بحق ہوئے۔

جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سےٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 35 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 679 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 2.95 فیصد رہی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے 7 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 166 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔