ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 226 کیس رپورٹ ، ایک مریض جاں بحق

125
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 226 کیس رپورٹ ہوئے ۔

پیر کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 79 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 226 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 1.50 فیصد رہی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق جبکہ 110 کی حالت تشویشناک ہے۔